• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم غیر ریاستی عناصرکی حمایت نہیں کرتے، افغان ناظم الامور

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا، مولوی سردار احمد شکیب
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا، مولوی سردار احمد شکیب

افغان ناظم الامور مولوی سردار احمد شکیب نے کہا ہے کہ پاکستان کو افغانستان سے سیکیورٹی ایشوز پر شکایات ہیں، ہماری پالیسی انتہائی واضح ہے، ہم غیر ریاستی عناصر کی حمایت نہیں کرتے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں مولوی سردار احمد شکیب نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں کو سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام اور سیکیورٹی ہماری خواہش ہے، پاکستان کو افغانستان سے سیکیورٹی ایشوز پر شکایات ہیں۔

افغان ناظم الامور نے مزید کہا کہ پاکستان کو قائل کر رہے ہیں کہ کچھ غیر ریاستی عناصر دراندازی کرتے ہیں، ہماری پالیسی انتہائی واضح ہے، ہم غیر ریاستی عناصرکی حمایت نہیں کرتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اقتدار میں آئے 3 برس کی انتہائی قلیل مدت ہوئی ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان رابطے کے چینل موجود ہیں، ہم وسطی اور جنوبی ایشیا میں رابطے کا ذریعہ بننا چاہتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید