کراچی کے علاقے ڈیفنس میں غیر ملکی شہریوں کو لوٹنے کا مقدمہ تھانہ درخشا ں میں درج کرلیا گیا۔
27 اکتوبر کو خیابان مجاہد ڈیفنس میں پولینڈ کے شہریوں کو لوٹنے کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کا مقدمہ شہری ثناء اللّٰہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
مدعی مقدمہ کے مطابق سلور کلر کی کار کے پیچھے غیر ملکی شہریوں کو بھاگتے دیکھا، ایک غیر ملکی شہری کار کے دروازے پر لٹکا ہوا تھا۔
مدعی مقدمہ کے مطابق کار میں بیٹھے شخص نے لات مار کر لٹکے ہوئے شخص کو گرایا اور فرار ہوگئے، میں نے ون فائیو پر فون کرکے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔
شہری ثناء اللّٰہ نے بتایا کہ غیر ملکی شہریوں نے کہا کہ وہ شاپنگ مال خریداری کےلیے آئے تھے کہ سیکیورٹی کی وردی پہنے 2 افراد نے اُن کی تلاشی لی اور ایک ہزار 85 ڈالر لے کر فرار ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں کی کچھ ویڈیوز حاصل کی ہیں جبکہ معاملے کی تفیش جاری ہے، فی الحال واقعے میں ملوث کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔