• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

27ویں ترمیم نہیں بلکہ کچھ ایکٹ آ رہے ہیں، طارق فضل چوہدری


حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے چیف وہپ طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم نہیں آرہی البتہ کچھ ایکٹ لائے جارہے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں طارق فضل چوہدری اور تحریک انصاف کے بیرسٹر علی ظفر نے شرکت کی۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ 26ویں ترمیم کے بعد کچھ ابہام ہے، جسے دور کرنے کے لیے جمعہ کو کچھ ایکٹ سادہ اکثریت سے پاس کروائے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خدا کےلیےاسلام آباد پر بار بار چڑھائی نہ کریں، لوگ پریشان ہوتے ہیں۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ حکومت 27ویں آئینی ترمیم ضرور لائے گی کیونکہ 26ویں آئینی ترمیم کا ان کا اصل مقصد پورا نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت سپریم کورٹ کو کنٹرول کرنا چاہتی ہے، 26ویں ترمیم سے کچھ خلا رہ گیا ہے، اس لیے 27ویں ترمیم نے آنا ہی آنا ہے۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ سیاستدانوں کو سیاست کرنے دیں، احتجاج کرنا سیاسی حق ہے، اگر کوئی جرم کرتا ہے تو اس کے خلاف ایکشن لیں۔

قومی خبریں سے مزید