اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کےلیے میرا نام بانی پی ٹی آئی نے مشاورت کے بعد فائنل کیا ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے لیے ان کا نام بانی پی ٹی آئی نے دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی سے میرا اور سینیٹ سے شبلی فراز کا نام دیا گیا ہے، بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ نے انہیں بانی پی ٹی آئی کے فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ جوڈیشل کمیشن کےلیے حتمی ناموں پر بانی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں نے اڈیالہ جیل میں مشاورت کی تھی۔