• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئینی ترمیم کے بعد بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو رہا کیا گیا، گورنر خیبر پختونخوا

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو رہا کیا گیا ہے۔

گورنر ہاؤس پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بشریٰ بی بی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہیں، انہیں چاہیے وہ چھپ کر نہیں بلکہ کھل کر سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔

گورنر خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ لگتا ہے بشریٰ بی بی کارخانو یا پشاور کی دوسری بڑی مارکیٹ سے شاپنگ کرنے آئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے دوست کہتے ہیں کہ بشری بی بی سیاسی سرگرمیوں میں شریک نہیں لیکن وہ سیاست کر رہی ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو رہا کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جوسرکاری وسائل ریاست کے خلاف استعمال ہوئے تھے وہ اب بھی پنجاب حکومت کے پاس ہیں۔

قومی خبریں سے مزید