• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں استحکام ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ 71.40 ڈالرز اور ڈبلیو ٹی آئی 67.50 ڈالرز میں فروخت ہو رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی گیس کی قیمتیں 2.35 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو کی سطح پر ہیں۔

بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں حالیہ کمی اور استحکام پاکستان کے لیے اچھا ثابت ہو سکتا ہے۔

پاکستان میں آئندہ ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق پیٹرول کے نرخ میں 3.29 روپے اور ڈیزل میں 3.13 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے، یہ نرخ آئندہ 15 روز کے لیے لاگو ہوں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید