• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھ علیحدگی پسندوں کو نشانہ بنانے کے پیچھے بھارتی وزیرِ داخلہ ہیں: کینیڈین نائب وزیرِ خارجہ


کینیڈین نائب وزیرِ خارجہ ڈیوڈ موریسن نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارتی کابینہ کے وزیر نے کینیڈین شہریوں کے خلاف انٹیلی جنس آپریشن کا حکم دیا۔

ہردیپ سنگھ نجر کے قتل سے متعلق کینیڈین نائب وزیرِ خارجہ نے قومی سلامتی کمیٹی میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ امریکی اخبار کے مطابق سکھ علیحدگی پسندوں کو نشانہ بنانے کے پیچھے بھارتی وزیرِ داخلہ امیت شاہ ہیں۔

کینیڈین نائب وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ میں نے ہی امریکی اخبار میں امیت شاہ کے نام کی تصدیق کی۔

دوسری جانب بھارتی حکام نے الزامات کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے یکسر مسترد کر دیا۔

امیت شاہ نے ایجنسیوں کو ہتھیار بنایا: گرپتونت سنگھ پنوں

اس حوالے سے سکھ فارجسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امیت شاہ نے خالصتان کے حامیوں کو پکڑنے کے لیے ایجنسیوں کو ہتھیار بنایا۔

انہوں نے کہا کہ ہردیپ سنگھ نجر کا قتل سکھوں کی آواز دبانے کی کوشش تھی، امیت شاہ کی پُرتشدد کارروائیاں امریکا اور کینیڈا کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

گرپتونت سنگھ کا کہنا ہے کہ مودی حکومت نے اختلافِ رائے کے خلاف اعلانِ جنگ کر رکھا ہے، عالمی برادری کو بھارتی جبر کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے، ہم بھارتی دہشت گردی کے سامنے خاموش نہیں رہے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید