چین میں سرکاری خواتین ملازمین کو فون کر کے نامناسب سوالات پوچھے جانے لگے ہیں۔
چینی میڈیا کے مطابق خواتین سے فون پر پوچھا جا رہا ہے کہ کیا آپ ماں بننے والی ہیں، خواتین پر حاملہ ہونے کے لیے بھی زور دیا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی خواتین نے ایسی فون کال آنے کی تصدیق بھی کی ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق یہ معاملہ ملک میں آبادی میں مسلسل کمی کے رجحان کی وجہ سے سامنے آیا ہے۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چین میں 2023ء میں 90 لاکھ بچوں کی پیدائش ہوئی تھی جو 1949ء کے بعد سب سے کم ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین نے 2020ء میں اپنی آبادی کو بڑھانے کے لیے ایک بچہ پالیسی ختم کر دی تھی۔
اس پالیسی کے تحت ایک سے زیادہ بچے پیدا کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کیا جاتا تھا۔