• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ میں کتنے ہزار مقدمات زیرِ التواء ہیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیرِ التواء مقدمات کی تفصیلات ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی گئیں۔

عدالتِ عظمیٰ کی ویب سائٹ پر روزانہ، ہفتہ وار اور ماہانہ مقدمات نمٹائے جانے کی تفصیلات شامل ہیں۔

ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئی تفصیلات کے مطابق  29 اکتوبر کو سپریم کورٹ میں 36 مقدمات کا اندراج ہوا اور 124 نمٹائے گئے۔

گزشتہ عدالتی ہفتے میں 582 مقدمات کا اندراج ہوا تھا جبکہ 700 مقدمات کو نمٹایا گیا تھا۔

سپریم کورٹ میں 29 اکتوبر تک زیرِ التواء مقدمات کی تعداد 59 ہزار 996 رہی جبکہ گزشتہ عدالتی ہفتے میں ان کی تعداد 60 ہزار 78 تھی۔

سپریم کورٹ میں مارچ 2024ء میں 822 مقدمات دائر ہوئے اور 1462 نمٹائے گئے جبکہ اپریل میں 1795 مقدمات دائر ہوئے اور 1516 نمٹائے گئے۔

عدالتِ عظمیٰ میں مئی میں 1890 مقدمات دائر ہوئے اور 942 نمٹائے گئے جبکہ جون میں 1423 مقدمات درج ہوئے اور 804 نمٹائے گئے۔

جولائی میں 2125 مقدمات دائر ہوئے اور 1102 نمٹائے گئے، اگست میں 1927مقدمات دائر ہوئے اور 1083 نمٹائے گئے۔

سپریم کورٹ میں ستمبر 2024ء میں 1013 مقدمات درج ہوئے جبکہ 1310 مقدمات نمٹائے گئے۔

قومی خبریں سے مزید