• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی کو بتایا وزیراعلیٰ کے پی نے احتجاجی حکمت عملی ٹھیک نہیں بنائی، شیر افضل مروت


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو بتا دیا یہ احتجاج ٹھیک نہیں تھے، وزیراعلیٰ کے پی نے احتجاجی حکمت عملی ٹھیک نہیں بنائی۔

راولپنڈی میں اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے کچھ فیصلے کیے ہیں جو سلمان اکرم راجہ بتائیں گے۔ 

شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے پوچھا مولانا فضل الرحمان پر کیا موقف ہے۔ ہمارے ساتھی نے بتایا کہ مولانا کی وجہ سے ملٹری کورٹس نہیں بنے۔ 

شیر افضل مروت نے کہا بانی پی ٹی آئی نے کہا ملٹری کورٹس بن جاتے تو مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ 

انکا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا نئی احتجاجی کمیٹی بنائیں، شیر افضل مروت نے کہا میں اس کمیٹی کا حصہ ہوں گا۔

قومی خبریں سے مزید