• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش، نئے انتخابات، الیکشن کمیشن کیلئے 6 رکنی کمیٹی تشکیل

کراچی (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے عام انتخاب کرانے کی کوششیں بھی شروع کرد ی ہیں ، محمد یونس کی قیادت والی عبوری حکومت نے نئے انتخابات اور الیکشن کمیشن کی تشکیل کے لئے ایک سرچ کمیٹی بنائی ہے جس میں 6 اراکین کو شامل کیا گیا ہے۔وزیر قانون آصف نزرل نے سرچ کمیٹی تشکیل دیئے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ماضی کے عام انتخاب فرضی تھے، اس لیے ووٹر لسٹ کو ا پ ڈیٹ کیا جائے گا اور عبوری حکومت شفاف طریقہ سے انتخاب کرائے گی۔ 6رکنی کمیٹی کی صدارت سپریم کورٹ کی اپیلیٹ ڈویژن کے جسٹس زبیر رحمان چوہدری کریں گے۔

دنیا بھر سے سے مزید