• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج تک سمجھ نہ آیا کہ محبت کسے کہتے ہیں: صبا حمید


پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ باصلاحیت اداکارہ صبا حمید کا کہنا ہے کہ آج تک محبت کی تعریف سمجھ نہیں آئی، اس لیے محبت پر یقین نہیں ہے۔

حال ہی میں اداکارہ اداکار عمران اشرف کے پروگرام میں بطور مہمان نظر آئیں، جہاں انہوں نے مختلف امور کے ساتھ ساتھ محبت سے متعلق اپنے خیالات کا بھی اظہار کیا۔

یک طرفہ محبت سے متعلق سوال پر اداکارہ نے جواب دیا کہ مجھے محبت پر یقین نہیں، آج تک محبت کا تصور ہی سمجھ نہیں آیا۔

صبا حمید کے مطابق عام طور سے 16 سے 25 سال کے درمیان 2 افراد ایک دوسرے سے متاثر ہوتے ہیں تو اسے محبت کا نام دے دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے زمانے میں اگر کسی کو محبت نہیں ملتی تھی تو لگتا تھا کہ مر جانا چاہے کہ زندگی کا اب کوئی مقصد نہیں رہا جبکہ اس معاملے میں آج کل کے بچے زیادہ سمجھ دار ہیں کہ اگر محبت نہیں ملی تو کوئی بات نہیں آگے بڑھ جاؤ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے خیال میں کسی رشتے میں اگر محبت سے زیادہ کسی چیز کی اہمیت ہے تو وہ عزت کی ہے، مجھے محبت کی تعریف نہیں پتہ، کس چیز کو محبت کہتے ہیں کبھی یہ سمجھ نہیں آیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید