آرٹس کونسل کراچی میں جنگ اور جیو کے اشتراک سے عالمی ثقافتی میلہ زور و شور سے جاری ہے۔
ورلڈ کلچر فیسٹیول میں آج 36 ویں روز بچوں کے لیے تھیٹر پلے ’علی اور ڈریگن‘ دکھایا گیا، جس کی ہدایت کار عظمیٰ سبین ہیں۔
اس تھیٹر پلے علی اور ڈریگن کو آج صبح 10 بجے پیش کیا گیا، جس کی کہانی بہادری اور مہم جوئی کے ارد گرد گھومتی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ہدایت کار عظمیٰ سبین کی ہدایت کاری میں تھیٹر پلے ’خوابوں کی نوٹنکی‘ بھی اس عالمی ثقافتی میلے کی زینت بن چکا ہے۔
کراچی میں جاری 38 روز کے فیسٹیول کی سرگرمیاں 2 نومبر تک جاری رہیں گی۔