کراچی میں جنگ، جیو ٹی وی اور آرٹس کونسل آف پاکستان کے اشتراک سے 38 روزہ ’ورلڈ کلچر فیسٹیول 2024ء‘ آب و تاب کے ساتھ جاری ہے۔
’ورلڈ کلچر فیسٹیول‘ کے 26 ویں روز تھیٹر پلے ’خوابوں کی نوٹنکی‘ آرٹس کونسل کراچی کے آڈیٹوریم ون میں پیش کیا جائے گا۔
کامیڈی تھیٹر پلے ’خوابوں کی نوٹنکی‘ کی ڈائریکٹر عظمیٰ سبین اور رائٹر بابر جمال ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز تھیٹر پلے ’گڑیا کا گھر‘ پیش کیا گیا، جس کے مصنف و ہدایت کار انور جعفری تھے جبکہ کاسٹ میں نینا بلیک، شیما کرمانی، پارس مسرور، عمران خان، تبیتا ثمرین اور حارث خان شامل تھے۔
ڈرامے کا دورانیہ 90 منٹ کا تھا، اس کھیل کو سماجی موضوع کے سبب شائقین نے سراہا۔
واضح رہے کہ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری 38 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی 2 نومبر تک جاری رہے گا، جس کے ٹکٹ آرٹس کونسل کراچی اور ٹکٹ والا ڈاٹ کام سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
آرٹس کونسل کے ممبران اور طلبہ 50 فیصد رعایت پر آرٹس کونسل سے باآسانی ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں۔