• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین ایف بی آر کی ہدایت پر ایڈوانس اسٹاک رجسٹر سسٹم لانچ کردیا گیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ہدایت پر ایڈوانس اسٹاک رجسٹر سسٹم لانچ کردیا گیا ہے۔ ٹیکس ایڈمنسٹریشن میں بہتری، محصولات میں اضافہ کیلئے نیا سسٹم متعارف کروایا گیا ہے۔ 

اعلامیہ کے مطابق جدید سسٹم سے افسران کو رجسٹرڈ افراد کے ڈیٹا تک مکمل رسائی ہوگی۔ نئے سسٹم سے شفافیت، انکم اور سیلز ٹیکس قوانین پر عملدرآمد یقینی بنایا جاسکے گا۔

ایف بی آر کے مطابق اسٹاک رجسٹر جدید مینجمنٹ انفارمیشن اور رپورٹنگ سسٹم کے طور پرکام کرے گا۔ ٹیکس افسران تفصیلی ڈیٹا حاصل کرکے ٹیکس کا درست تخمینہ لگا سکیں گے۔

نئے سسٹم سے ٹیکس معاملات کی جامع نگرانی کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ نئے سسٹم سے ڈیٹا کی تیز ترین دستیابی ممکن ہوسکے گی۔

ایف بی آر کے مطابق یہ اقدام محصولات جمع کرنے کی کوششوں میں اہم پیشرفت کی حیثیت رکھتا ہے۔ نئے سسٹم کے تحت مرکزی اور شفاف ڈیٹا ایکوسسٹم کے ذریعے ٹیکس قوانین کی پیروی یقینی بنائی جاسکے گی۔

تجارتی خبریں سے مزید