اسلام آباد کے سیکٹر بی17 میں واردات کی ویڈیو سامنے آگئی، خاتون نے کار چوری کرنے والے شخص کو روک لیا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پوش علاقے سیکٹر بی17 میں واردات کی ویڈیو سامنے آگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص گھر کے باہر کھڑی کار کو لے جانے کی کوشش کر رہا تھا کہ اس دوران وہاں پر ایک خاتون پہنچ گئی اور اس نے چور کو گاڑی لے جانے سے روک دیا۔
خاتون کی آواز سن کر اس کے گھر والے بھی باہر آگئے اور انہوں نے چور کو پکڑ لیا۔
اطلاعات کے مطابق شہریوں نے چور کو پولیس کے حوالے کردیا۔