سابق وزیر خزانہ اور عوام پاکستان پارٹی (اے پی پی) کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری میں حکومت کو کامیابی نہیں ملی۔
ایک بیان میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ حکومت کو پی آئی اے کی ریفرنس پرائس کو حقیقت سے قریب رکھنا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری نہ ہوئی تو مزید خسارے ہوں گے اور 400 دنوں کی محنت ضائع ہوجائے گی۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بہت محنت کی تھی۔ پی آئی اے کی نجکاری نہ ہوئی تو ایک سال میں مزید 100 ارب کا خسارہ ہوگا، اس خسارے کا ذمہ دار کون ہوگا؟