جعلی سرکاری افسر بن کے لوگوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا، ملزم سے اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزم اکرام اللّٰہ نے گاڑی پر جعلی سرکاری نمبر پلیٹ لگائی ہوئی تھی۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے لین دین کے تنازع پر ایک شہری کو ٹیلی فون پر ڈپٹی چیرمین نیب بن کر ڈرایا دھمکایا۔
پولیس ذرائع کے مطابق شہری نے نیب ہیڈ کوارٹرز ٹیلی فون کر کے معاملے کے بارے میں آگاہ کیا، پولیس نے اطلاع ملنے پر کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کیا۔