• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر ڈوگر نے مریم نواز کیخلاف ایف آئی آر کی درخواست نامناسب قرار دے دی


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف پشاور میں ایف آئی آر درج کیے جانے کی درخواست نا مناسب قرار دے دی۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے عامر ڈوگر نے کہا کہ آج تین گھنٹے انتظار کے باوجود انہيں بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہيں دیا گیا، ان سے ملاقات میں سیاسی بات نہ کرنے کی یقین دہانی مانگی گئی۔

 پروگرام میں شریک مسلم لیگ ن کے رہنما بلال اظہر کیانی نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ بانی تحریک انصاف نے میٹنگ کےلیے بلالیا ہے تو آج ہی ملاقات ہونا ضروری ہے۔

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ جیل مینوئل کے مطابق ملاقات کا جتنا وقت بنتا ہے انہیں اتنا وقت ملنا چاہیے مگر یہ جیل ہے بنی گالہ کا میٹنگ روم نہیں ہے۔

قومی خبریں سے مزید