• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیر قطر سے ملاقات انتہائی نتیجہ خیز رہی، شہباز شریف

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کو انتہائی نتیجہ خیز قرار دے دیا۔ 

سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری کے شعبوں، توانائی اور ثقافت میں تعاون کےلیے نئی راہوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انکا کہنا تھا کہ فلسطین اور مشرق وسطیٰ کی علاقائی صورتحال پر بھی امیر قطر سے بات ہوئی۔

وزیراعظم نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ہمراہ قطر میوزیم کا دورہ بھی کیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون پر غور کیا گیا۔

دوحا میں وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کے امیر سے وفود کی سطح پر ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات کے وسیع معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر نے پاک قطر تعلقات کے پہلوؤں کاجائزہ لیا، فریقین نے مشترکہ اقتصادی اہداف اور علاقائی استحکام کی اہمیت پر زور دیا۔

قومی خبریں سے مزید