• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عزیر بلوچ اور دیگر ملزمان پولیس اہلکار سمیت 4 افراد کے اغواء اور قتل کیس میں بری



کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عزیر بلوچ اور دیگر ملزمان کو پولیس اہلکار سمیت 4 افراد کے اغوا اور قتل کیس میں بری کردیا۔

 اگست 2010 میں پولیس اہلکار لالا امین، شیر افضل خان، غازی خان اور دیگر کے قتل کا الزام عزیر بلوچ اور اس کے ساتھیوں سکندر عرف سکو، سرور بلوچ اور اکبر بلوچ پر تھا۔

سکندر عرف سکو، سرور بلوچ اور اکبر بلوچ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوچکے ہیں۔ عزیر بلوچ کو اب تک درجنوں مقدمات میں بری کیا جاچکا ہے۔

قومی خبریں سے مزید