وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں ہر دکان اور روڈ پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔
سندھ اسمبلی اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں خود معلوم ہونا چاہیے کہ ہم ٹریفک قوانین کی کتنی پاسداری کرتے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ کس طرح سے ہم لوگ غیر قانونی طریقے سے پارکنگ کرتے ہیں، ٹریفک پولیس اہلکار بیچارے کہہ کہہ کر تھک گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ہاتھ سے اپنے شہر کو تباہ کرتے ہیں، سب پارلیمنٹیرین اپنے حلقوں میں آگاہی دیں، ذمے داری حکومت کی ہے لیکن فرض ہم سب کا ہے۔