• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صارفین نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی شکایت نیپرا کو لگادی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے خلاف صارفین نے  نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو شکایات لگادیں۔

نیپرا نے بجلی کمپنیوں کے خلاف شکایات اور حل کا ڈیٹا جاری کردیا جس کے مطابق ستمبر تا اکتوبر بجلی کمپنیوں کے خلاف 12 ہزار 938 شکایات درج کرائی گئیں۔

لیسکو کے خلاف سب سے زیادہ 3 ہزار 588 شکایات درج کرائی گئیں جبکہ فیسکو کے خلاف 2302، میپکو کے خلاف 2177 اور کے الیکٹرک کے خلاف 1268 شکایات درج کرائی گئیں۔

نیپرا کے مطابق 1262 شکایات نمٹا دی گئیں، گیپکو کے خلاف 1410، آئیسکو کے خلاف 736 شکایات درج کرائی گئیں۔

نیپرا میں ٹیسکو کے خلاف ایک شکایات بھی درج نہیں کرائی گئی۔

نیپرا دستاویزات کے مطابق مجموعی طور پر بجلی صارفین کی 12 ہزار 490 شکایات کا ازالہ کردیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید