امریکی سفارت خانے کا 3 رکنی وفد راولپنڈی کی اڈیالہ جیل آیا ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق امریکی سفارت خانے کے وفد کو 3 اسیر ملزمان تک قونصلر رسائی دی گئی ہے۔
جیل ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی سفارت خانے کے وفد نے فارن ایکٹ کے تحت گرفتار اسیر ملزمان سے ملاقات کی، یہ ملاقات ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ جیل کے آفس میں کروائی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق امریکی سفارت خانے کے وفد نے 1 گھنٹہ تک قیدیوں سے ملاقات کی۔
جیل ذرائع نے بتایا ہے کہ وفد کو امریکی شہریوں عابد ملک، صدیقہ سعید، ایلکس پلیڈو تک قونصلر رسائی دی گئی ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق امریکی سفارت خانے کے وفد میں عرفان جان، مائیک مرفی اور راحیل جاوید شامل تھے۔