وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سینیٹ کے میڈیا ڈائریکٹر اسد مروت اور ان کے اہلخانہ کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔
اسد مروت نے اسلام آباد کے تھانہ شہزاد ٹاؤن میں اندراج مقدمہ کےلیے درخواست دے دی۔
میڈیا ڈائریکٹر سینیٹ کی درخواست میں کہا گیا کہ وہ بھائی اور اہلخانہ کے ہمراہ راول ٹاؤن پہنچے تو موٹر سائیکل ملزمان نے روکا۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈاکو ہم سے 6 لاکھ روپے، موبائل فون اور دستاویزات چھین کر فرار ہوگئے۔