• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ایک کلو چرس برآمدگی کیس، ملزم کو 10 سال قید کی سزا

علامتی تصویر۔
علامتی تصویر۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے چرس برآمدگی کے ملزم کو قید و جرمانے کی سزا سنادی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کراچی کی عدالت میں ایک کلو گرام چرس برآمدگی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ملزم حبیب الرحمان نے عدالت کے سامنے اعتراف جرم کرلیا۔ 

عدالت نے ملزم کو دس سال قید کی سزا سنادی جبکہ ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ 

عدالت کے مطابق ملزم نے اعتراف کرتے ہوئے خود کو عدالتی انصاف کے حوالے کر دیا، ملزم کے رویے سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اب دوبارہ یہ جرم نہیں دہرائے گا۔ 

عدالت نے مزید کہا کہ اسلام بھی ہمیں عدل و احسان کی تلقین کرتا ہے، شریک ملزم نوشیرواں نے صحت جرم سے انکار کیا۔ 

عدالت نے کہا شریک ملزم کے خلاف کیس کی کارروائی جاری رکھی جائے گی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ قائد آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید