نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کا کہنا ہے کہ ملک میں پولیو وائرس کے مزید دو کیسز سامنے آئے ہیں۔
نیشنل ای او سی کے مطابق نئے کیسز کے بعد ملک میں پولیو کیسز کی کل تعداد 45 ہوگئی ہے۔
لکی مروت میں ایک بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ دوسرا پولیو کیس ڈی آئی خان میں ایک بچہ میں سامنے آیا ہے۔
نیشنل ای او سی نے بتایا کہ رواں سال بلوچستان سے22، سندھ سے12 پولیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
کے پی سے9، پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں جاری پولیو مہم کے دوران کراچی کے علاقے ناظم آباد بلاک 3 میں پولیو ٹیم سے ناروا سلوک پر 3 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
دوسری جانب لاہور کے علاقے کاہنہ میں پولیو ٹیم پر تشدد کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔