• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرسٹر سیف نے پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کی تصدیق کردی

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کی تصدیق کردی۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ جو لوگ جمہوریت کو دوبارہ اپنی راہ پر لاسکتے ہیں پی ٹی آئی ان سے رابطے میں ہے۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سمیت تمام فریقین سے پی ٹی آئی کی انڈراسٹینڈنگ ہو تاکہ بانی پی ٹی آئی اور دیگر رہنما رہا ہو سکیں، مگر پی ٹی آئی کا ہدف ڈیل نہیں ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ کیسز بنانے والوں کو اب خود سمجھ آگیا ہے اسی لیے بشریٰ بی بی کی رہائی کے بعد مزید کیسز نہیں بنائے گئے۔

قومی خبریں سے مزید