ممبئی (اے پی پی) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے ٹاٹا ہسپتال کے باہر ایک بے سہارا مسلم خاتون کو ’’جے شری رام‘‘ کا نعرہ لگانے سے انکار پر ایک این جی او کے ہندو توا رضا کار نے کھانا نہیں دیا اور اسے قطار سے باہر کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہسپتال کے باہر مریضوں اور تیمار داروں کو مختلف این جی اوز کی طرف سے کھانا تقسیم کیا جاتا ہے۔ گزشتہ روز ایک این جی او کی طرف سے ہندو توا انتہا پسند کھانا تقسیم کر رہا تھا کہ اسے قطار میں ایک باحجاب مسلم خاتون نظر آئی۔ اس نے خاتون سے جے شری رام کا نعرہ لگانے کیلئے کہا لیکن خاتون نے انکار کر دیا جس پر اسے قطار سے باہر کر دیا گیا۔