• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 نومبر ملکی جمہوری تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، کامران ٹیسوری

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ 3 نومبر ملک کی جمہوری تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔

گورنر ہاؤس کراچی سے کامران ٹیسوری نے 3 نومبر کی تاریخی مناسبت سے متعلق بیان جاری کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس روز ایک آمر نے جمہوریت پر شب خون مارا تھا، اس دن آئین پامال کیا گیا، قوانین سلب اور جمہور پر قدغن لگائی گئی۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ آمریت نے ہمیشہ جمہوریت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، جمہوریت پسند لوگ 3 نومبر کو ناپسندیدگی کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید