گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ کراچی کو مضبوط بلدیاتی نظام کی ضرورت ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں جب بھی بلدیاتی اداروں کو اختیارات ملے شہر میں کام ہوا، مصطفیٰ کمال جب میئر تھے تو اُنہوں نے شہر میں ریکارڈ ترقیاتی کام کیے۔
اُنہوں نے کہا کہ جب بھی معیشت پر بات ہوتی ہے تو بلوچستان جیسے واقعات ہونا شروع ہوجاتے ہیں، بلوچستان واقعات کے ڈائریکٹرز اور پروڈیوسر کہیں اور بیٹھے ہیں۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یہ بھی کہا کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے اسے تسلیم کرنا ہو گا۔