ڈیرہ غازی خان (نامہ نگار )ڈیرہ غازی خان ایجوکیشن بورڈ ز میں میٹرک کے سالانہ نتائج میں ضلع ڈیرہ غازی خان ،مظفر گڑھ اور لیہ نے بالترتیب پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ضلع راجن پور پہلی تین میں سے کوئی پوزیشن حاصل نہ کرسکا۔بورڈ میں1086نمبر حاصل کرکے اول آنے والے حسنات الرحمن ڈیرہ غازی خان کے سکول نمبر1سینٹر آف ایکسی لینس کے طالب علم ہیں ۔اسی طرح 1084نمبر حاصل کرکے بورڈ میں دوئم آنے والے طالب علم محمد حسان کا تعلق ضلع مظفر گڑھ کے آصف سلیم بوائز ہائر سیکنڈری سکول علی پور ضلع مظفر گڑھ سے جبکہ 1083نمبرز حاصل کرکے بورڈ میں مجموعی طورپر تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ منہاج فاطمہ خان کا تعلق ڈسٹرکٹ پبلک گرلز ہائیر سیکنڈری سکول لیہ سے ہے ۔اسی طرح بورڈ میں بوائز سائنس گروپ میں پہلی پوزیشن حسنات الرحمان نے 1086،دوسری پوزیشن محمد حسان نے 1084اور تیسری پوزیشن نعمت اللہ نے 1080نمبرز لے کر حاصل کی ۔اسی طرح گرلز سائنس گروپ میں پہلی پوزیشن مناہج فاطمہ خان نے 1083،دوسری پوزیشن ڈویژنل پبلک سکول ڈیرہ غازی خان کی مقدس جاوید نے 1080اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شہر سلطان ضلع مظفر گڑھ کی یمنہ طاہر نے 1079نمبر ز لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔بوائز جنرل گروپ میں پہلی پوزیشن ضلع لیہ کے محمد زبیر خان نے 911دوسری پوزیشن راجن پور کے احمد دین نے 875اور گورنمنٹ ہائی سکول عبداللہ والا ضلع لیہ کے طالب علم تنویر احمد نے حاصل کی۔گرلز جنر ل گروپ میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ گرلز ہائی سکول راجن پور کی نازیہ رمضان نے 972،دوسری پوزیشن پر گورنمنٹ گرلز ہائی سکینڈری سکول ڈیرہ غازی خان کی انوشہ ناز نے 957اور تیسری پوزیشن پر دو طالبات نے یکساں نمبر ز954لے کر حاصل کی ان میں ڈیرہ غازی خان کی رخسانہ پروین اور گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول وہوا کی رافیہ امیر شامل ہیں ۔ڈیرہ غازی خان بورڈ میں مجموعی طور پر ضلع ڈیرہ غازی خان کے طلباء وطالبات چھائے رہے