سپریم کورٹ آف پاکستان نے سوئی نادرن کے زائد بلنگ کیس کو نمٹا دیا۔
سوئی نادرن گیس کے زائد بلنگ سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔
سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اس کیس کی نظرِ ثانی تو ابھی زیرِ التواء ہے، 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد اب یہ کیس آئینی بینچ میں جائے گا۔
جسٹس منصور علی شاہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ سارے مقدمات آئینی بینچز میں نہ لے کر جائیں، کچھ مقدمات ہمارے پاس بھی رہنے دیں۔
جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ اس کیس میں کوئی آئینی یا قانونی سوال موجود نہیں ہے۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ زیرِ التوا نظرثانی کیس میں درخواست گزار سوال اٹھا سکتے ہیں۔