• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرین لاک ڈاؤن کے تحت آج سے لاہور کے پرائمری اسکولوں میں چھٹی ہو گی: عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری — فائل فوٹو
عظمیٰ بخاری — فائل فوٹو

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ گرین لاک ڈاون لگایا جا رہا ہے، آج سے لاہور میں پرائمری اسکولوں کو چھٹیاں دی گئی ہیں۔

انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسموگ کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، اسموگ کے خاتمے کے لیے پنجاب حکومت ہنگامی اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرین لاک ڈاؤن کے تحت آج سے لاہور میں پرائمری اسکولوں کو ایک ہفتے کے لیے چھٹیاں دی گئی ہیں جبکہ بزرگ شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔

انہوں نے کہا کہ فضائی آلودگی انڈیکس میں آج نئی دہلی پہلے اور لاہور دوسرے نمبر پر ہے، لاہور میں آج ایئر کوالٹی انڈیکس 280 پرٹیکیولیٹ میٹرز ہے۔

عظمیٰ بخاری نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 30 جون 2025ء کو پنجاب واحد صوبہ ہو گا جو سر پلس بجٹ دینے جا رہا ہے لیکن کیا خیبر پختون خوا میں کوئی نیا اسپتال یا اسکول بنا ہے؟

قومی خبریں سے مزید