لاہور کے علاقے مغل پورہ میں غیر ملکیوں کے قافلے کو اوور ٹیک کرنے والے موٹر سائیکل سوار کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس ایف آئی آر کے مطابق موٹر سائیکل سوار نعمان ارشد کو قافلے کی سیکیورٹی نے اوور ٹیک کرنے سے منع کیا تھا، اسے بتایا گیا کہ یہ وی آئی پی موومنٹ ہے، مگر وہ اسے اوورٹیک کرتا ہوں تیزی سے قریب سے گزرا۔
ایف آئی آر کے مطابق قافلے کے حفاظتی دستے نے شہری کو موٹر سائیکل سائیڈ پر کرنے کا کہا لیکن وہ نہ مانا، اس نے نازیبا الفاظ استعمال کیے اور کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے بدتمیزی کی۔
ایف آئی آر کے مطابق موٹر سائیکل سوار کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔