کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 2 میں ورکشاپ کے قریب گیراج میں کار سے ملنے والی خاتون کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق صبح 7 بجے لڑکی جم کےلیے گھر سے نکلی، جس کی لاش ساڑھے 10 بجے کار سے ملی۔
پولیس حکام کے مطابق کار کا ایئرکنڈیشن آن تھا، پوسٹ مارٹم میں خاتون پر تشدد یا زہر خوارنی کے شواہد نہیں ملے ہیں۔
حکام کے مطابق کار سے بےہوشی کی حالت میں ملنے والا شخص لڑکی کا بہنوئی ہے، جو اسپتال میں زیرعلاج ہے اور اُس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس حکام کے مطابق بظاہر خاتون کی موت کی وجہ کاربن مونو آکسائیڈ کا لیک ہونا لگتا ہے، لاش سے ملنے والے نمونوں کو فارنزک کےلیے بھیجا جائے گا۔