دوحا (اے ایف پی) حماس نے پیر کو کہا ہے کہ انہوں نے قاہرہ میں حریف فلسطینی دھڑے الفتح کے ساتھ غزہ کی جنگ اور قومی ہم آہنگی کی طرف بڑھنے پر بات چیت کی ہے ۔حماس کے سینئر اسامہ حمدان نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ "فتح تحریک کے بھائیوں کے ساتھ مصر کی غیر معمولی تعاون پر مبنی دعوت پر ایک میٹنگ ہوئی، انہوں نے مختلف قومی مسائل، خاص طور پر غزہ کی جنگ اور قومی ہم آہنگی کی طرف بڑھنے پر تبادلہ خیال کیا۔"