غزہ، کراچی (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) غزہ اور لبنان پر اسرائیلی طیاروں کی جانب سے اسپتال اور رہائشی عمارتوں پر بمباری ، 50افراد شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ، غزہ میں 33اور لبنان میں 16افراد شہید ہوئے، صیہونی افواج نے کمال عدوان اسپتال پر ایک بار پھر بم برسادیئے ہیں جہاں طبی عملے کے متعدد افراد اور مریض زخمی ہوگئے ہیں ، اسرائیلی فورسز کی جانب سے ایک مہینہ گزرنے کے باوجود بھی شمالی غزہ کا حصار جاری ،علاقے میں ادویات، پانی اور خوراک ختم ، عالمی اداروں کے مطابق صیہونی فورسز شمالی غزہ میں بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کررہی ہے۔