• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سائٹ ایریا میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ، غیر ملکی شہری زخمی


کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے کمپنی ہی کا ملازم زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والا ملازم غیر ملکی شہری ہے جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولس کا کہنا ہے کہ غیر ملکی شہری سے تلخ کلامی کے بعد سیکیورٹی گارڈ نے گولی چلا دی تھی۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

دوسری جانب وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ڈی آئی جی ساؤتھ سے واقعے کی تفصیلات طلب کر لیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ واقعے سے متعلق انکوائری کر کے حقائق کا پتہ لگایا جائے۔

وزیرِ داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ انکوائری رپورٹ پر مشتمل تفصیلات اور پولیس کارروائی سے آگاہ کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید