• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدارتی انتخاب تصاویر کے آئینے میں

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

امریکا میں 47ویں صدر کے انتخاب کےلیے ووٹنگ جاری ہے، ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس کے درمیان کئی اسٹیٹس میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

ڈکس وِل نوچ میں انتخابات کا آغاز رات گئے ہی ہو گیا تھا،اس دوران ایک موسیقار امریکی قومی ترانہ بھی بجارہا ہے۔فوٹو: اے ایف پی
ڈکس وِل نوچ میں انتخابات کا آغاز رات گئے ہی ہو گیا تھا،اس دوران ایک موسیقار امریکی قومی ترانہ بھی بجارہا ہے۔فوٹو: اے ایف پی

کسی بھی امیدوار کو جیت کےلیے کل 538 میں سے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ درکارہیں۔

ڈکس وِل نوچ میں ووٹنگ کے دوران ایک کتا امریکی پرچم کی ٹائی پہنے ہوئے  ہے۔فوٹو : اے ایف پی
ڈکس وِل نوچ میں ووٹنگ کے دوران ایک کتا امریکی پرچم کی ٹائی پہنے ہوئے ہے۔فوٹو : اے ایف پی

ووٹنگ سے چند گھنٹے پہلے کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے دعوے کیے ہیں۔ فلاڈیلفیا میں آخری انتخابی جلسے سے خطاب میں کملا ہیرس نے کہا کہ امریکا ایک نئےآغاز کے لیے تیار ہے۔

ڈکس ول نوچ میں 6 ووٹرز نے حصہ لیا،ان ووٹوں میں کاملا ہیرس اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان 3, 3  ووٹ کے ساتھ برابری رہی۔ فوٹو: اے ایف پی
ڈکس ول نوچ میں 6 ووٹرز نے حصہ لیا،ان ووٹوں میں کاملا ہیرس اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان 3, 3 ووٹ کے ساتھ برابری رہی۔ فوٹو: اے ایف پی

ریاست مشی گن میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ان کی جیت کا امکان 95 فیصد ہے، اگر وہ جیتے تو امریکا کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے۔

سان فراسسکو کے سٹی ہال میں انتخابی عملہ ووٹرز کی رہنمائی کررہا ہے۔فوٹو اے ایف پی
سان فراسسکو کے سٹی ہال میں انتخابی عملہ ووٹرز کی رہنمائی کررہا ہے۔فوٹو اے ایف پی

امریکی ریاست فلوریڈا میں صبح سے اب تک 5 لاکھ 60 ہزار افراد ووٹ ڈال چکے ہیں۔ فلوریڈا کے اسٹیٹ سیکرٹری نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ فلوریڈا میں 38 لاکھ ووٹرز ڈاک کے ذریعے پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں۔

ایک ووٹر سان فرانسسکو سٹی ہال کے ووٹنگ سینٹر میں ایک سرکاری بیلٹ ڈراپ باکس میں اپنا بیلٹ جمع کر رہی ہیں۔فوٹو: اے ایف پی
ایک ووٹر سان فرانسسکو سٹی ہال کے ووٹنگ سینٹر میں ایک سرکاری بیلٹ ڈراپ باکس میں اپنا بیلٹ جمع کر رہی ہیں۔فوٹو: اے ایف پی

امریکی میڈیا کے مطابق پنسلوانیا کی کیمبریا کاؤنٹی میں ووٹنگ کا وقت بڑھا دیا گیا ہے۔ یہ وقت سافٹ ویئر خرابی سے بیلٹ اسکیننگ متاثر ہونے پر بڑھایا گیا ہے۔

سان فرانسسکو سٹی ہال میں ووٹرز  ووٹ ڈال رہے ہیں، اس دوران ایک بچی فون کے ساتھ  کھیل رہی ہے۔ فوٹو : اے ایف پی
سان فرانسسکو سٹی ہال میں ووٹرز ووٹ ڈال رہے ہیں، اس دوران ایک بچی فون کے ساتھ کھیل رہی ہے۔ فوٹو : اے ایف پی

پنسلوانیاکی کیمبریا کاؤنٹی میں ووٹرز کو پیپر بیلٹ کے ذریعے ووٹنگ کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔

امریکی صدارتی انتخاب کیلئے  ڈکس ول نوچ میں بیلٹ پیپر کا ایک نمونہ میز پر رکھا ہوا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی
امریکی صدارتی انتخاب کیلئے ڈکس ول نوچ میں بیلٹ پیپر کا ایک نمونہ میز پر رکھا ہوا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

برطانوی میڈیا کے مطابق  پنسلوانیا میں کملا ہیرس کو برتری حاصل ہے، نیواڈا، جارجیا، نارتھ کیرولائنا، ایری زونا میں ٹرمپ کو معمولی برتری حاصل ہے، وسکونسن اور مشی گن میں کملاہیرس کو معمولی برتری حاصل ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید