• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کے ویڈیو بیان پر وائٹ ہاؤس کا تبصرہ

ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ
ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کے ویڈیو بیان پر وائٹ ہاؤس نے تبصرہ کیا ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ کا کہنا ہے کہ ہم نے آیت اللّٰہ کی ویڈیو دیکھی ہے، جب آپ کے پاس مطلق العنان حکومت ہو تو عزت بچانی پڑتی ہے۔

اس سے قبل ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا تھا کہ ایرانی حملوں میں صہیونی ریاست پاش پاش ہوگئی۔

اپنے خطاب میں خامنہ ای کا کہنا تھا کہ امریکا اس جنگ میں اس لیے داخل ہوا کہ اسے لگا اگر وہ ایسا نہ کرتا تو اسرائیل مکمل تباہ ہوجاتا، امریکا کو اس جنگ سے کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید