امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیب سے کچھ بھی منتقل نہیں کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ موقع پر موجود گاڑیاں مزدوروں کی تھیں جو شافٹس کو ڈھک رہے تھے، جوہری تنصیب سے کچھ بھی باہر نہیں نکالا گیا۔
امریکی صد ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جوہری تنصیب سے کچھ باہر نکالنا بہت وقت طلب، خطرناک اور مشکل ہوتا۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے بھی کہا تھا کہ ایرانی تنصیبات سے افزودہ یورینئم منتقلی کی انٹیلی جنس کا علم نہیں ہے۔