• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نام نہاد اسرائیلی امدادی تنظیم فلسطینیوں کے قتل و اغواء میں ملوث

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

اسرائیل نے عالمی امدادی اداروں کو روک کر ’غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن‘ بنالی جس کے تحت امداد کے نام پر فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کا ٹارگٹڈ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

فلسطینیوں نے شکوہ کیا ہے کہ غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن فلسطینیوں کے قتل و اغواء میں ملوث ہے، امداد کے بہانے جس کے ذریعے اسرائیلی فوج فلسطینیوں کو لاپتہ کر رہی ہے۔

فلسطینی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فلسطینیوں کو خوراک اور پانی سے محروم رکھا جا رہا ہے، غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن کی آڑ میں اسرائیلی حملوں میں 549 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی امدادی کی آڑ میں 4 ہزار 66 فلسطینی زخمی جبکہ 39 افراد لاپتہ ہوئے ہیں۔

فلسطینی بچوں نے انکشاف کیا ہے کہ متعدد فلسطینی امداد حاصل کر کے اسرائیلی فوجیوں کی گولیوں کا نشانہ بنے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید