• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی اور بھارتی کرکٹرز کا ایک ٹیم میں یکجا ہو کر کھیلنے کا امکان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایفرو ایشیا کپ دو دہائیوں بعد دوبارہ شروع ہونے کےامکانا ت ہیں۔ افریقی کرکٹ ایسوسی ایشن نے ایونٹ کی بحالی کے لیے ایشین کرکٹ کونسل سے رابطہ کیا ہے۔یہ پاکستانی اور بھارتی کرکٹرز کے ایک ہی ٹیم میں اکٹھے کھیلنے کی جانب پیش رفت ہے۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ایفرو ایشیا کپ پر معاملات طے کرنے کے لیے چھ رکنی عبوری کمیٹی قائم کی ہے ، کمیٹی ایوٹ کی بحالی پر بات چیت کرے گی۔ اس سلسلے میں عبوری سربراہ افریقی کرکٹ ایسوسی ایشن تاوینگواموکوہ لانی کا کہنا ہے کہ افریقی کرکٹ حکام بھی ایفرو ایشیا کپ کا انعقاد چاہتے ہیں۔ ایفرو ایشیا کپ میں بھارت اور پاکستان کے کھلاڑی ایک ہی ٹیم میں نظر آئیں گے۔ ایشیا کپ کا آخری ایڈیشن 2007 میں بھارت میں کھیلا گیا تھا۔

اسپورٹس سے مزید