• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر ملکیوں کو فول پروف سیکیورٹی دینے کی کوشش کررہے ہیں، غلام نبی میمن


انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ وہ غیر ملکیوں کو فول پروف سیکیورٹی دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے ملاقات کے بعد میدیا سے گفتگو میں آئی جی سندھ نے کہا کہ غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کے لیے پوری کوشش کر رہے ہیں، جگہ یا شخصیت کی حساسیت کے اعتبار سے سیکیورٹی انتظامات بہتر کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز میں کمی آئی ہے مگر بہتری کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے۔

آئی جی سندھ نے اعتراف کیا کہ کراچی سمیت سندھ کے شہری علاقوں میں اسٹریٹ کرائم ایک بڑا مسئلہ ہے، اس بارے میں ہم نے کافی کوشش کی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جتنے ہمارے سیکیورٹی یونٹس ہیں ان کی مناسب تربیت ہو اور جتنے ہمارے یونٹس ہیں ان کی مربوط تعیناتی کی جائے۔

آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ جگہ یا شخصیت کی حساسیت کے اعتبار سے سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں، اس سلسلے میں تربیت ٹریننگ اور ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ہو کوشش کررہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید