کراچی کے سوا باقی ملک کیلئے بجلی سستی کردی گئی، ریلیف نومبر کے بجلی بلز میں دیا جائے گا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے سوا باقی ملک کیلئے بجلی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی قیمت میں کمی ستمبر 2024ء کی ایڈجسٹمنٹ میں کی گئی ہے، جس کا ریلیف نومبر کے بجلی کے بلز میں ملے گا۔
نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسکوز کے صارفین کو نومبر کے بلوں میں ایک روپے 28 پیسے فی یونٹ کے حساب سے رقم واپس کی جائے گی۔
نیپرا فیصلے کے مطابق ایڈجسٹمنٹ کے بعد صارفین کی یہ رقم بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی طرف اضافی نکلی ہے۔
نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی قیمت میں کمی کا اطلاق کےالیکٹرک کے صارفین پر اور ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر نہیں ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ 100 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے لائف لائن صارفین پر بھی اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔