وفاقی حکومت نے ہائیکورٹ کے ججز کی تنخواہوں اور ہاؤس رینٹ الاؤنس میں بھی اضافہ کردیا۔
ہائیکورٹ کے ججز کے ہاؤس رینٹ اور الاؤنس میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
ہائیکورٹ ججز کا ہاؤس رینٹ 65 ہزار سے بڑھا کر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کردیا گیا ہے جبکہ جوڈیشل الاؤنس 3 لاکھ 42 ہزار سے بڑھا کر 10 لاکھ 90 ہزار کردیا گیا ہے۔
قائم مقام صدر کی منظوری کےبعد وزارت قانون و انصاف کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا۔