• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی نژاد برطانوی صحافی صائمہ محسن رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

فوٹو، انسٹاگرام
فوٹو، انسٹاگرام

پاکستانی نژاد برطانوی صحافی صائمہ محسن نے اپنے پرانے دوست اور بزنس مین پیوٹر(Piotr) کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی خوشخبری دی ہے۔

انسٹاگرام پر اپنے پیغام کے ساتھ انہوں نے شادی کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

صائمہ محسن نے کہا ہے کہ 12 دسمبر 2024 ء کو میں اور Piotr رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔


پاکستانی نژاد برطانوی صحافی صائمہ محسن نے کہا کہ محبت سے بھرے خوشگوار دن کے موقع پر ہمارے اپنے ہمارے ساتھ موجود تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ شادی کی تقریب میں  قریبی خاندان والے اور دوست شریک ہوئے، ہم نے کہا ’’قبول ہے‘‘۔

اطلاعات کے مطابق صائمہ نے اپنے پرانے دوست اور بزنس مین پیوٹر (Piotr) سے شادی کی ہے۔

رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے پر فینز کی بڑی تعداد نے انہیں مبارک باد دی ہے۔

قومی خبریں سے مزید