• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشپا 2 نے آن لائن ٹکٹوں کی بکنگ ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا

بھارتی فلم پشپا 2 نے صرف 20 دنوں میں آن لائن ایپ سے ٹکٹوں کی بکنگ کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

فلم کے ٹکٹوں کی بکنگ کی آن لائن ایپلی کیشن نے انکشاف کیا کہ پشپا 2 کے ریلیز کے بعد سے اب تک 1 کروڑ 80 لاکھ ٹکٹ فروخت کیے گئے۔

الو ارجن، رشمیکا مندانہ اور فہد فاضل کی شاندار اداکاری پر مبنی فلم کو ہر فلم شائقین نے قبولیت کی سند بخشی ہے، پشپا 2 نے کمائی کے کئی ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم بینوں کی پشپا 2 سے محبت کو دیکھتے ہوئے یہ بات حیرت انگیز نہیں لگتی لیکن ایکشن فلم نے آن لائن بکنگ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

اپیلی کیشن کی رپورٹ کے مطابق اس فلم نے مداحوں کو دیوانہ بنادیا ہے، ساؤتھ فلم کے دوسرے حصے کےلیے آن لائن بکنگ کرانے والوں کی بڑی تعداد تعلق شمالی بھارت سے ہے۔

قومی خبریں سے مزید