• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد عمران خان کی رہائی سیاست کا موضوع بن گئی


ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے کے بعد بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی رہائی ملکی سیاست کا موضوع بن گئی۔

جہاں پی ٹی آئی کے رہنما اس امید کا اظہار کر رہے ہیں کہ ٹرمپ بانی پی ٹی آئی کی رہائی میں کردار ادا کر سکتے ہیں، وہیں حکومتی عہدے داروں نے بیانات دیے ہیں کہ ایسا کچھ نہیں ہوگا۔

 وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا بیان میں کہا ہے کہ پاکستان ماضی میں امریکا کو انکار کرچکا ہے۔ اگر صدر ٹرمپ نے کال کی، تو یہ نہیں ہوگا کال آئے اور بانی پی ٹی آئی ان کے حوالے کر دیں۔

انہوں نے یاد دلایا کہ ماضی میں نواز شریف پانچ ارب ڈالرز کی امریکی پیشکش ٹھکرا کر ایٹمی دھماکا کرچکے ہیں۔

 اس سے پہلے ایڈیٹر انویسٹی گیشن دی نیوز انصار عباسی نے رہنما پی ٹی آئی ذلفی بخاری کے حوالے سے خبر دی تھی کہ ذلفی بخاری ٹرمپ کی ٹیم اور خاندان سے رابطے میں ہیں اور ان سے بانی پی ٹی آئی کے کیس پر بات کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید